پہنچانا

بجانب وکی میڈیا کومنز

2-سلاطین 2 :1-15: ‘‘ الیشع نے کہا میں منت کرتا ہوں کہ تیری رُوح کا دُونا مُجھ پر ہو۔’’ (آیت9)

جیسا کہ ایک مسیحی رہنما اپنی زندگی کے اختتام پر آیا، اس نے اپنے کچھ منصوبے اور خیالات اس کے ساتھ بانٹے جس کی وہ رہنمائی کر رہا تھا۔

اس نے یہ محسوس کرتے ہوئے کہ یہ ایک مقدس لمحہ تھا۔ اسے یقین تھا کہ اسے وہ چادر اٹھانے کے لیے بلائی جا رہی ہے جو وہ اس کو دینےجا رہا تھا۔

ایلیاہ اور الیشع کے چادر کے واقع کی ایک جھلک دکھائی دی، جو بعد میں اس کے کسی قریبی شخص نے ظاہر کی۔ درحقیقت جب ایلیاہ اپنی زندگی کے اختتام پر آتا ہے، تو خُدا دوسرے شخص کو اپنا سفیر اور سچ بولنے والے کے طور پر بلاتا ہے – یعنی الیشع کو۔

ایلیاہ کی موت کے وقت الیشع موجود ہے، حالانکہ ایلیاہ اُسے جدائی کے درد سے بچانا چاہتا ہے۔ تین بار ایلیاہ نے الیشع کو ہدایت کی، ‘یہاں ٹھہرو’۔

devotional bible verse website square 1

لیکن تین بار الیشع نے جواب دیا کہ وہ ایلیاہ کو نہیں چھوڑے گا۔ اور دو بار الیشع نبیوں کی جماعت سے کہتا ہے کہ ہاں، وہ جانتا ہے کہ ایلیاہ مر نے کوہے – اور مہربانی کرکے خاموش رہو۔

ہم یہاں تھوڑا سا جلن محسوس کرتے ہیں! لیکن ایلیاہ کی روح کے اس دوہرے حصے کے بارے میں کیا خیال (آیت9) ہے جو الیشع چاہتاہے ؟وہ ایلیاہ کی طاقت کادُوگنا نہیں مانگ رہا ہے۔

بلکہ دوہرا حصہ پہلوٹھے بیٹے کی وراثت کو ظاہر کرتا ہے (استثنا 17:21)، اس لیے اس درخواست کے ساتھ الیشع نے سرکاری جانشین نامزد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور خدا رضامند ہے۔

ایک بار پھر ہمیں جانشینی کے موضوع کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ ہم نے صرف ایک ہفتہ پہلے کیا تھا، اور پھر ہم اس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ ہمیں کسی پروجیکٹ کو ترتیب دینے یا نیا شروع کرنے کے لیے کس طرح بلایا جا سکتا ہے۔

کیا آپ کو ایک نئے علاقے میں رویا اور جذبے کی جھلک محسوس ہوتی ہے؟ کیا آپ کسی ایسے کام کو جاری رکھنے سے تنگ ہیں جو آپ نے برسوں سے کیا ہے؟ شاید یہ رہائی یا گلے لگانے کا وقت ہے۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

دُعا: اے خداوندخُدا، مجھ پر ظاہر کیجیئے کہ میں آپ کے ساتھ کیسے تعاون کر سکوں۔ مجھ پر ظاہر کرکہ میں اپنی توانائی کہاں لگا سکتا ہوں، تاکہ میں آپ کو جلال دوں۔ آمین۔

                               :عملی اقدام

     غور کریں کہ خدا آپ کوکس کام کو چھوڑدینے یا گلے لگانے کے لیے  بلا رہا ہے – وہ منصوبے جو آپ کے خاندان، برادری، یا آپ کے چرچ سے متعلق ہیں۔

 :غور کرنے کے لیے کتاب

استشنا 32: 9-7, زبور 16: 6-5, یوحنا 6: 29-28, کُلسیوں 3: 17-15

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.