whatsapp image 2023 09 29 at 16.35.07

کریڈٹ: مورالی ناتھ

اے اُمید اور طاقت سے بھرے ہوئےباپ،

آج جب میں تیرے پاس آتا ہوں، تومجھے اعمال کی کتاب میں تیرے بچوں کی امید اور استقامت کی ناقابل یقین کہانیاں یاد آ رہی ہیں۔ جس طرح تیرے شاگرد اکٹھے ہوتے اور دعا میں مسلسل وقت گزاراتے تھے(اعمال 14:1)، میں بھی ہر روز دعا کی خوبصورتی کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔

اےباپ، مجھے اپنی حضُوری میں ٹھہرنے کا فضل عطا فرما جس طرح یسوع نے اپنے شاگردوں کو یروشلم میں ٹھہرے رہنے کی تاکید کی تھی (اعمال 1: 4)۔اے خُداوند میری مدد فرما کہ تیرےوقت کو سمجھوں اور تیری حضُوری میں ٹھہرنے کی اہمیت سیکھوں ۔

جس طرح رسولوں نے تجھ میں ایک نئے انداز سےتجربہ کیا (اعمال 2)، میں تیری منت کرتا ہوں کہ تو خُود کو مجھ پر ایک منفرد انداز میں بھی ظاہر کر۔ میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تُو مجھےاپنی ذات کی گہری سمجھ بُوجھ کے ساتھ برکت بخش ، تاکہ تجھ میں میری امید اور بڑھ جائے۔

اے خُداوند مجھے یہ سکھاکہ ، میری اُمید اٹل ہوبالکل پولوس رسُول اور سیلاس کی طرح جنہوں نے جیل میں بھی تیری عبادت کی (اعمال 16: 26-25)۔ مجھے یہ جاننے کے لیے ایمان عطا فرما کہ تُومجھے میری تمام آزمائشوں سے اسی طرح نجات دے سکتا ہے جس طرح تُونےپہلے دن نجات دی تھی۔

مجھے یہ بھی یاد آتا ہے کہ کس طرح پولوس رسُول طوفان اور جہاز کے ٹوٹنے کے درمیان بھی امید پر قائم رہا (اعمال 27)۔ مجھے سکھا کہ اپنی زندگی کے طوفانوں سے گزرتے ہوئے، میں پولوس رسُول کی طرح امید پر قائم اور ثابت قدم رہوں ۔ مجھے یہ سمجھنے میں مددفرما کہ میری زندگی کے لیے تیرےتمام منصوبے میری بھلائی کے لیے ہیں۔

اے باپ، مجھے اُسی ایمان اور اُمید سے بھر دے جو ایمانداروں میں تھے جیسا کہ اُنہوں نے پطرس کےلئے اُس وقت دُعا کی جب وہ  جیل میں تھا(اعمال 12:12)۔ مجھے اسی جذبے اور امید کے ساتھ دعا کرنا سکھا، تاکہ میں اپنی زندگی میں بھی آپ کی نجات کا تجربہ کروں۔

خُداوند، مجھے ابتدائی مسیحیوں کی بھی یاد آتی ہے جو رفاقت اور دعا کے لیےخُود کو وقف کرتے تھے (اعمال42:2-47)۔ ایسی گہری دوستی کو فروغ دینے میں میری مدد فرما تاکہ ہم محبت اور امید کی برادریاں بنا سکیں۔ ہماری مدد فرما کہ ہم اتحاد اور خوشی میں ر ہیں جس کا تجربہ ابتدائی مسیحیوں نے کیا تھا۔

تیرا شُکرہو کہ تُومیری دعا سنتاور مجھے نئی امید سے بھرتا ہے تاکہ میں ہر روزتیرے بیٹے جیسا بننے کے لیے ثابت قدم رہوں۔ میری مدد فرماکہ میں اس امید اور طاقت کو کبھی نہ کھو سکوں جو تُومجھے آج دے رہا ہے۔ اور یہ امید جو تُومجھے دیتاہے دوسروں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے۔

میں یہ سب مانگتاہوں یسوع کے نام میں ،

آمین۔