آپ
کریڈٹ: ایزوسک

ہماری ذات میں کیا کیا صلاحیتیں موجود ہیں ہمیں اِس بات کا زرا بھی اِدراک نہیں ہوتا اور ہم اپنی صلاحِیتوں سے غافِل ہی زندگی گُزار رہے ہوتے ہیں۔ آپ کسی خرابی یا غلطی کی پیداوار نہیں ہیں۔ یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ کون ہیں یا آپ کہاں سے ہیں، آپ اپنی ذات میں امکانات کی ایک ایسی دنیا رکھتے ہیں جو دریافت ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔

لیکن، جب ہم غلط موڑ لیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ جب ہم اپنے فیصلے میں جان بوجھ کر یا نادانستہ غلطی کرتے ہیں تو کیا پھِر بھی ہمیں کُچھ اُمید ہوتی ہے؟

آئیے ہم پولوس رسُول کی زندگی پر نظر ڈالیں اور اُن ‘سچائیوں’ سے واقفیت حاصل کریں جو اِن سوالات کے جوابات میں ہماری مدد کریں گی،

ایک فوری جواب

پولوس رسول ایسے شخص کی ایک شاندار مثال ہے جو خدا کی آواز سننے اور اس پر عمل کرنے کو تیار ہے۔ جب دمشق کے راستے پر اُس کا سامنا یسوع سے ہوا تو وہ اپنے آپ کو مکمل طور پر سپرد کرنے کے لیے تیار تھا (اعمال 18:9 )۔ مزید برآں، وہ اُسی پیغام کی تبلیغ کرتا رہا جو پہلے اُسے غُصہ دِلاتا تھا۔

ہماری زندگی میں اکثر ایسے لمحات آئیں گے جب ہماری اپنی غلطیاں ہماری طرف اُنگلی اُٹھائیں گی۔ ایسے لمحات میں، پولوس کی مثال کو یاد رکھنا اور تبدیلی کی ہر ممکن کوشش کرنا، اور تیزی سے بدلنا ضروری ہے۔

ہماری غلطیاں ہمارے اندر کے اِنسان کو ظاہر نہیں کرتِیں ، بلکہ ہمارا ردِعمل بتاتا ہے کہ ہم کیسے اِنسان ہیں!

خود آگاہی

ہم اکثر پولوس رسول کو مسیحیت کے بنیادی ستوُن کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ تاہم، پولس اپنے ماضی کی وجہ سے اپنے آپ کو رسُول کہلانے کے لائق بھی نہیں سمجھتا تھا (1 کرنتھیوں 9:15)۔ دوسری جگہوں پر، وہ اپنے آپ کو تمام گنہگاروں میں بدترین قرار دیتا ہے (1۔ تیمتھیس1: 15)۔

ہم سب نے گناہ کیا ہے (رومیوں23:3) اور ہمیں اپنی زندگیوں میں خدا کے مددگار ہاتھ کی ضرورت ہے۔ اپنی کوتاہیوں اور ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم خُدا کی بھلائی کے زندہ گواہ بن جاتے ہیں۔

خود آگاہی کا ہمارا سادہ سا عمل ہماری زندگیوں میں خُدا کو جلال بخشتا ہے!

عرصہ دراز تک رہنے والی نسل

ہم اکثر اپنی مسیحی زندگی میں غیر ضروُری کاموں کی وجہ سے بھٹک جاتے ہیں۔ تاہم، پولُوس رسوُل اپنےمقصد کے بارے میں زیادہ فکر مند تھا بنسبت راہ کی رُکاوٹوں کے۔ تیمتھیس کے نام اپنے خط میں، وہ کہتا ہے کہ اُس نے اچھی کُشتی لڑی، دوڑکو ختم کیا، اور اپنے ایمان کو محفُوظ رکھا (2 ۔تیمتھیس 7:4)۔

ہمیں یقینی طور پر اپنی زندگیوں میں اِس طرح کی رُکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اور زیادہ تر اچھی کوششوں کی طرح لگ سکتی ہیں۔ تاہم، وہ ہمیں ، ہمارے مقصد اور ہمارے انعام سے دُور لے جا سکتی ہیں۔ اِس بات کو یاد رکھنے سے ہمیں دُرست راہ پر رہنے اور خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔

مسیحی زندگی چند گز کی دوڑ نہیں بلکہ یہ ایک طویل دوڑ کا نام ہے !

اختتامیہ میں

خدا ہمارے ماضی تک محدود نہیں ہے، اور نہ ہی وہ اس سے حیران ہے۔

پولوس رسُول کی زندگی اُن لوگوں کی زندگیوں میں خُدا کی بھلائی اور فضل کا ثبوت ہے جو اُس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ دُعا ہے کہ یہ آپ کو بغیر کسی تاخیر کے یسوع کے پیچھے بھاگنے کا حوصلہ دے اور یہ بھی کہ آپ آخر تک ہماری دعوت اور مقصد پر قائم رہیں۔

Griffinth is a contributive writer based in Bangalore