اس لئے ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اس کے کندھے پر ہوگی اور اس کا نام عجیب مشیر خدای ِقادر ابدیت کا باپ سلامتی کا شاہزدہ ہوگا۔ اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔۔۔(یسعیاہ۶:۹۔۷)۔

ستارویں صدی میں انتونیس ہالینڈ میں ڈیلفٹ کے مقام پر پادری تھے۔ جسے انجیل کو فارموسا (جس کو اب تائیوان کہتے ہیں) لے جانے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ وہ جنگ میں مصروف دو فوجی رہنماؤں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔ سب سے پہلے وہ انڈونیشیا کے باٹاویہ (جکارتہ) کی کلیسیا ءمیں گئے تھے ، جس نے انہیں فارموسا میں مسیح کی منادی کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے مقامی مسیحیوں کے ایک گروہ میں شمولیت اختیار کی اور ۱۶۵۷ء میں وہاں اساتذہ کا ایک کالج قائم کیا۔ انہوں نے متی اور یوحنا کی انجیلوں کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

افسوس کی بات ہے کہ ، انتونیوس کا ’فارموسا کا مشن ، ڈچ اور چینیوں کے مابین جنگ کے نتیجے میں ایک غیر وقتی اور سفاکانہ انجام تک پہنچا۔اس نے سماجی رہنما کی حیثیت سے فوجی رہنماؤں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی۔ اس وجہ سے وہ اور اس کے گھرانے کو گرفتار کیا گیا اور جس کے نتیجے میں اُس کا سر قلم کر دیا گیا۔

جب میں حیرت انگیز صلیب کا جائزہ لیتا ہوں

جس پر جلال کے شہزادے نے جان دی

میرا سب سے بڑا فائدہ جس کو میں سمجھتا تھا نقصان ہے

اور میں اپنے سب غرور پر لعنت ڈالتا ہوں۔

کیا قدرت کا سب کچھ میرا تھا

یہ ایک چھوٹی سی قربانی تھی۔

جبکہ مسیح کی الہیٰ اور زبردست محبت

میری جان ، میری روح، اور جو کچھ میرا ہے اُن سب کا مطالبہ کرتی ہے۔

آئزک واٹس (۱۶۷۴ء۔۱۷۴۸ء)

Dr Patrick Sookhdeo is the International Director of Barnabas Fund and the Executive Director of the Oxford Centre for Religion and Public Life.