اس تکلیف دہ صورتحال میں ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ لکھا ہے ،’’کیونکہ خدا نے ہمیں دہشت کی روح نہیں بلکہ قدرت اور محبت اور تربیت کی روح دی ہے‘‘ (۲۔ تیمتھیس۷:۱) خدا کا کلام ہمیں سکون بخشتا ہے اور تحریک دیتا ہے۔

فلپیوں۶:۴۔۷ میںپولس رسول یہ کہتا ہے ، ’’کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ سے شکر گزاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں تو خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا‘‘۔

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ۱۔پطرس ۷:۵میں بھی نصیحت کی گئی ہے کہ ’’اور اپنی ساری فکر اسی پر ڈال دو کیونکہ اس کو تمہاری فکر ہے‘‘۔ ہمارے خداوند کی لازوال محبت اور نگہداشت ایسے برے وقتوں میں ہمارے لئے حوصلہ افزائی اور اطمینان کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔

پادری اسلم یوحنا ، اسمبلی آف گاڈ چرچ ، پاکستان کے چیئرمین ہیں

Pastor Aslam Yuhanna is the Chairman of Assembly of God Church, Pakistan