برہم
وال پیپر فلیئر کی جانب سے

مرقس40:1-45 ’’یسوع نےبرہم ہوتے ہوئےاُس کوڑھی پر ترس کھایا تھا۔ اس نے اپنا ہاتھ بڑھا کر اس آدمی کو چُھوا۔ "میں ” چاہتاہوں،” اس نے کہا۔ ” تُو پاک صاف ہوجا! ” (آیت41)

اناجیل مُقدسہ میں یسوع کے بارے میں دو مواقع پر آیا ہے کہ وہ برہم ہوئے: جب شاگردوں نے بچوں کو اس کے پاس آنے سے روکا (مرقس 14:10)، اور یہاں جب کوڑھ کا مریض اس کے پاس آیا۔

اس کے برہمی کو (غصہ بھی ترجمہ کیا جا سکتا ہے) کو چند طریقوں سے پڑھا جا سکتا ہے: کہ کوڑھی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اسے شفاء دیناچاہے گا، یا یہ کہ وہ اس بات پر ناراض تھا کہ گناہ نے اس آدمی کی زندگی کو کس طرح خراب کر دیا ہے، یا ہو سکتا ہے کہ وہ جانتا تھا کہ دوسرے آدمیوں کی طرح یسُوع بھی خاموشی اختیار کرتے ہوئے اُسکی درخواست کو نظر انداز کر دے گا۔

کسی بھی طرح سے، یسوع اپنی رضامندی کا اظہار کرتا ہے، اور ایک معجزہ ہوتا ہے۔ دراصل، پوری اناجیل میں صرف ایک ہی موقع ہے جب یسوع مداخلت نہیں کرتا یعنی جب اس سے پوچھا جاتا ہے، اور یہ اس لیے ہے کہ وہ چار دن بعد لعزر کو زندہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس ثبوت کے طور پر کہ وہ قیامت اور زندگی ہے۔

devotional bible verse website square 7

یہ ایک حیرت انگیز معجزہ ہے اور ہاں یسوع ہمیشہ اس بات پر ناراض رہتے ہیںہم بیماریوں سے شفاءپائیں جو کہ گناہ کی وجہ سے ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ لیکن شفا بخش آدمی ایسا نہیں کرتا جیسا کہ اس سے کہا جاتا ہے بلکہ وہ ان سب کو خبر سناتا ہے جو سن سکتےہیں ، مطلب یہ ہے کہ یسُوع کی شُہرت اُسکے لئے آسانی سے گُھومنا پھرنامشکل بنا دیتی ہے۔

آج بھی جو کوئی شفا یابی کے لیے دعا کرتےہیں وہ اسی یسوع ہی سے مانگتے ہیں جو اپنی قُدرت سےکسی کو بھی محروم نہیں رکھتے۔

ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی کامیابی کی شرح 100% سے کم کیوں ہے، لیکن یقین رکھیں کہ ہم ایک ایسے یسوع کے پاس آتے ہیں جو ہماری ہر دُعا سنتے ہیں اور ہر حالت میں ھماری بہترین بھلائی چاہتے اور بھلا ہی کرتے ہیں ۔

جب ہم شفایابی کے معجزات کو دیکھتے ہیں، تو ہم اپنی دانش سے ہر چیز کو پھیلانے کے خواہشمند ہوتے ہیں، جیسا کہ یہ یسوع کو جلال دیتا ہے، لیکن یہ ایسا کرنے سے پہلے ہمیں یسوع سے پُوچھنے کی ضرورت ہے۔ یہ افسوسناک ہو گا اگر، ایک معجزہ کا حصہ ہونے کے بعد، بات صرف یسوع کی ہمارے ساتھ ناراضگی پرختم ہو جائے۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

دُعا اے یسوع تیری بھلائیوں اور محبت کے لیے تیرا شُکر ہو۔ میں آج تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں کہ تُو اپنی راہوں میں  میری راہنمائی فرمائے  گا۔ آمین         

عملی اقدام : دُعا کے ساتھ یسوع کو آج ضرورت مندوں کو شفا دینے کے لیے دعوت دینے  کے مواقع تلاش کریں۔

غور کرنے کے لیے کتاب: زبور 140; زکریاہ 1: 6-1, متی 26: 13-6, مرقس 10: 16-13

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.