رُوح کا پھل
نیکولے ڈویتسک کی طرف سے

گلتیوں 5: 26-13; 6: 10-7 : ’’ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عَین وقت پر کا ٹیں گے۔” (6:9)

بعض مورخین کا کہنا ہے کہ پولس کا گلتیوں کے نام خط پروٹسٹنٹ اصلاح کا باعث بنا، کیونکہ مارٹن لوتھر نے اس خط کی تبلیغ کی اور اس کے بارے میں بار بار لکھا، اس بات پر زور دیا کہ صرف ایمان ہی سے ہم خدا کے سامنے راست باز ٹھہرتے ہیں۔

لیکن جیسا کہ اسکاٹ میک نائٹ، ایک جدید بائبل کے مبصر، اشتعال انگیز طور پر کہتا ہے، ‘جبکہ اعمال ہمیں نجات نہیں دیتے، لیکن کوئی بھی کااعمال کے بغیر نجات نہیں پاتا’۔

کیونکہ ہمارے اعمال خدا کے سامنے ہمارے دلوں کی کیفیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر ہم نے اپنے آپ کو خُدا کے سامنے فروتن کیا ہے، تو ہم فطری طور پر اپنے اعمال کے ذریعے اُسے خوش کرنا چاہیں گے۔

devotional bible verse website square 9

تاہم، اگر ہم سخت دل رکھتے ہیں، تو ہم اپنے لیے جینے کی کوشش کریں گے۔ اور یُوں پولس گلتیوں کو – اور ہمیں – بُلاتا ہے کہ اپنی گناہ کی فطرت کو خوش کرنے کے لیے نہ بوئیں ، بلکہ روح کو خوش کرنے کے لیے بوئیں اور اس طرح ابدی زندگی کی فصل کاٹیں۔

جی ہاں، صرف یسوع کی صلیب پر قربانی کے ذریعے ہی ہم خُدا کے ساتھ امن پا سکتے ہیں۔ لیکن جب اُس نے ہمیں راستباز ٹھہرایا، ہمیں ہمارے گناہ سے پاک کیا اور اُس سے علیحدگی کو ختم کیا، تو ہمیں نیکی کرتے رہنا چاہیے۔ ہمیں سستے فضل پر بھروسہ کرنے کے لیے نہیں بلایا گیا ہے۔

لیکن پولس جانتا ہے کہ ہم خود سے اپنے اچھے کام نہیں کر سکتے۔ ہمیں ‘روح کے ذریعے جینا چاہیے’ (5:16)، جو ہمیں بھر دے گا اور اپنے پھل پیدا کرنے کی طاقت دے گا جیسا کہ محبت، خوشی، اِطمینان، تحمُل، مہربانی، نیکی، اِیمانداری، حِلم اور پرہیزگاری۔

ہم اپنے باغبان سے اِس پھل کی کاشت کرنے کی مِنت کرتے ہیں، تاکہ جو بیج ہماری تبدیلی کے وقت لگائے گئے تھے وہ زندگی پیدا کریں گے۔


دُعا کا آیکون

دعا:  "اے خدا باپ ، ہم راستبازی کی فصل کی آرزو رکھتے ہیں، لیکن اکثر ہم آپ کو اور دوسروں کو اولیت دینے میں ناکام رہتے ہیں۔ ہمیں صاف کر دے اور ہمیں تحریک دے  کہ تیرے لیے پُورے دل سے جیئں. آمین۔”

عملی اقدام : آج دعا کے ساتھ روح کے ایک پھل پر توجہ مرکوز کریں، خُدا سے دعا کریں کہ وہ پھل آپ کی زندگی میں بڑھے اور پھلے پھولے۔

غور کرنے کے لئے حوالاجات: نحمیاہ 8: 12-9, یسعیاہ 57: 16-14, 1. کرنتھیوں 13: 8-4,    1. یوحنا 4: 16-1

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.