غُصہ
تصویر بطرف ناسوم ازیویدو، ین سپلیش پر

لوقا 9: 51تا 55 "یہ دیکھ کر اُس کے شاگِرد یعقُوب اور یُوحنا نے کہا اَے خُداوند کیا تُو چاہتا ہے کہ ہم حُکم دیں کہ آسمان سے آگ نازِل ہوکر اُنہیں بھسم کردے؟ ” (آیت54)

باب 9 کے شروع میں،خُداوند یسُوع شاگردوں کو بدرُوحوں کو نکالنے، بیماریوں کو ٹھیک کرنے اور خُدا کی بادشاہی کا اعلان کرنے کی طاقت اور اختیار دیتا ہے۔

سب کام بہت اچھے طریقے سے چل رہےہوتے ہیں۔ لیکن جب وہ سامری گاؤں میں جاتے ہیں تو چیزیں اتنی ہموار نہیں ہوتیں- شاگردوں کا استقبال نہیں کیا جاتا۔

یعقوب اوریُوحنا، جن کو ‘ گرج کے بیٹے’ کے نام سے جانا جاتا ہے، خُداوند یسُوع سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ چاہتا ہے کہ وہ گاؤں کو تباہ کرنے کے لیے آسمان سے آگ برسانے کا حکم دیں!

کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ آپ کی مقامی کلیسیاء گھر گھر منادی کے کام میں ملوث ہے، لوگوں کی طرف سے اچھا جواب نہیں مل رہا ہے اور کلیسیاء یہ کہہ کر واپس آ رہی ہے کہ اس کا جواب یہ ہونا چاہیے کہ پڑوس کو صفاءہستی سے مٹا دیا جائے!

devotional bible verse website square 10

یوں لگتا ہے کہ یہ ایک حقیقی سوال ہے اور وہ خُدا کی قدرت کے بارے میں کُچھ ایسا ہی تجربہ رکھتے ہیں، یوں لگتا ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ ایسا کام ممکن ہے !

یہ شاید کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ یسوع نے انہیں ڈانٹا اور انہیں دوسرے گاؤں بھیج دیا۔ یہ سار۱ معاملہ ہمیںکافی مضحکہ خیز لگ سکتا ہے، لیکن اس سے پہلے کہ ہم جلد از جلد عدالت کریں ہمیں شاید ان لوگوں کے لیے اپنے رویے پر غور کرنے کی ضرورت ہے جو خُدا سے دُور نظر آتے ہیں۔

ہم اوروں کی طرف سے گناہ بھرےرویوں پر غصہ محسوس کر سکتے ہیں، اور یہاں تک کہ اگر ہم لوگوں پر آسمان کی آگ نہیں برسانا چاہتے، تو اگر خُدا انہیں تھوڑی سی ہی سزا دےدےتو شاید ہم بہت خوش ہو تے ہیں !

ایسے وقت میں ہمیں ایک یاد دہانی کی ضرورت ہے کہ خدا نے اپنے بیٹے کو دنیا کو رَد کرنے کے لیے نہیںبھیجابلکہ اِس لیۓ کہ دُنیا اُس کے وسیلے سےنِجات پاۓ۔

سب نے گناہ کیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں – بشمول ہم – اور وہ لوگ جو ہمیں ناراض کرتے ہیں، وہ بھی خُدا کے فضل سے اُسے(خُداوندِیسُوع کو) جان سکتے ہیں۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

دُعا: ‘خُداوند ،تیرا شکر ہے ،کہ تیرا فضل مجھ پر پھیلا ہُوا ہےاور ان تمام لوگوں پر بھی جو مجھے غُصہ دِلاتے ہیں۔  آمین۔

عملی اِقدام :

جب آپ آیندہ   گناہ پر غصہ محسوس کریں، تو ان کے لیے دعا کریں جو اِس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

غور کرنے کے لیے کتاب: پیدایش19: 29-21; گِنتی 11: 3-1; متی 7: 3-1; عبرانیوں 12: 24-18

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.