سچائی
پیک پکس کی طرف سے

1۔سلاطین7:17- 24: تب اُس عورت نے ایلیاہ سے کہا اب میں جان گئی کہ تُو مردِ خُدا ہے اور خُداوند کا جو کلام تیرے مُنہ میں ہے وہ حق ہے۔ (آیت 24)

سلماین کے مرنے کے بعد، اس کا بٹاا رحبعام بادشاہ بنا، جس کے بعد سلطنت کی تقسم شروع ہوئی۔ رحبعام اور اس کے بعد کے بادشاہوں نے سچے اور زندہ خدا سے منہ موڑ لیاکیو نکہ انہوں نے جھوٹے معبودوں کو گلے لگا لیا تھا، اور خداوند نے ان سے اپنا فضل ہٹا دیا تھا۔

لیکن خُدا نے پھر بھی اپنے لوگوں کی خبرگیری کی، اور مختلف راہنماؤں – نبیوں کے ذریعے اپنا پیار بھرا اصلاحی کلام فراہم کیا۔

اور اس طرح ہم ایلیاہ سے ملتے ہں، ایک مردِ خُدا جو اخی اب کے دورِ حکومت مٰیں رہتا تھا جو کہ ایک شریر بادشاہ تھا۔ یہ نبی خشک سالی کی پیشن گوئی کرتا ہے، جو آتی ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہوواہ زیادہ طاقتور خُدا ہے بنِسبت جھوٹے بعل کے جو کہ بارش کے دیوتا مانا جاتاہے۔

تب خُداوند ایلیاہ کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اخی اب کی سلطنت سے باہر نکل جائے اور ایک غیر ملکی بیوہ سے مدد مانگے۔ وہ مثبت جواب دیتی ہے، لیکن کہتی ہے کہ وہ اور اس کا بٹا بھی بھوک سے مرنے کے قریب ہیں۔

devotional bible verse website square 20

پھر بھی ایلیاہ کے لےروٹی بنانے کے لےک اس کی رضامندی کاصِلہ اس کے آٹے اور تیل کی کال کے دوران فراہمی سے ملتا ہے۔ بعدمیں جب اس کا بیٹا مر جاتا ہے، اور خدا ایلیاہ کی دلی دعاؤں کے ذریعے اسے دوبارہ زندہ کرتا ہے، تو وہ ایلیاہ کے خدا کو سچا خدا جاننے کے لائق بن جاتی ہے۔

جب ہم گمراہ بادشاہوں اورانبیاہ کی کہانیو ں کو پڑھتےہیں کہ کیسے خدا نے اپنی سچائی کو پھیلانے کے لئے ان کی جگہ پر اُنہیں اٹھایا تھا تو ہمیں خدا کی طاقت اور جلال اور انسانیت کی متضاد چھوٹے اِمتیازات ہونے کے بارے میں نقطہ نظر فراہم ہوتاہے۔

کبھی کبھی یسوع کو اپنے دوست کے طور پر قبول کرنے کی جلدی میں- جوکہ وہ ہے – ہم خُدا کی عظمت اور تقدس کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

لیکن ہم اس کی فطرت پر حیر ت اور خوف کے مقدس احساس کو فروغ دے سکتے ہں ۔ وہ خوش ہوتا ہے جب ہم اُس کے جلال اور طاقت کے لئے اُس کی عبادت کرتے ہیں، اور وہ ہم سے ہمیشہ محبت کرتا ہے اور ہماری اتنی قدر کرتا ہے کہ ہمارے گناہوں کے لے مرنے کے لےاُس نے اپنے بیٹے کو بھیجا ہے۔


دُعا سے بنانے کا آیکون

دعا : بادشاہوں کے بادشاہ اور خُداوندوں کے خُداوند ، تو مقدس اور طاقتورہے۔ میں تیری عبادت کرتا ہوں، کیونکہ تو جلالی ہے۔ اورتومجھ سے پیار کرتا ہے اور میری دیکھ بھال کرتا ہے۔ آمین۔

عملی اِقدام : اس وقت کے بارے میں سوچیں جب کسی نے آپ سے محبت میں سچ کہا تھا، یا جب آپ نے کسی اور کے ساتھ ایسا کیا تھا۔  غور کریں کہ یہ کیسا محسوس ہوا، اوریسی  ملاقات کا نتیجہ کیا نکلا۔

اِستشنا31: 6-1, یسعیاہ41: 10-8, 1.کرنتھیوں1: 25-18, 2. تھسلنیکیوں3: 4-1

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.