2023 website 1200x800 7

سینڈ سن کی جانب سے

یسعیاہ 27: 2-13 : اس وقت تم خُوش نُما تاکستان کا گیت گانا۔ میں، خداوند اس کی نگہبانی کروں گا۔ (ٓٓٓ آیت ۲تا۳) …

جبکہ یسعیاہ ابواب 5 اور 17 میں خداوند اپنے انگور کے باغ کو تباہ کرنا چاہتا تھا، یہاں ہم ایک مختلف تصویر دیکھتے ہیں۔ وہ اپنی انگور کی بیلوں کو بچائے گا، نرمی سے ان کی دیکھ بھال کرے گا۔ وہ پانی دے گا اور ان کی مسلسل نگہبانی کرے گا۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا غصہ پاکیزگی اور بتوں کو دُور کرنےکے لیے تھا: ۔ ‘اس کا گناہ کو دُورکرنے کا کل نتیجہ یہی ہے۔ ( ٓایت ۹)

جھوٹے دیوتاؤں کی قربان گاہیں توڑ دی جائیں گی اور یسیرتوں کے کھمبے جو خدا کو غمگین کرتے تھے اب کھڑے نہیں رہیں گے۔

جدید دور کا بت کس طرح کا ہو سکتا ہے؟ اس موضوع پر گفتگو کرنے والی ایک ویب سائٹ پر ایک خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے پوتے پوتیوں کو بُت بنا رکھا ہے، کیونکہ جب وہ سکول کی چھٹیوں میں انہیں نہیں دیکھ پاتی تھیں تو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ سخت ردعمل کا اظہار کرتی تھیں۔

devotional bible verse website square 4

جب اس نے توبہ کی تو بیٹی کے ساتھ اس کے تعلقات فوراً بہتر ہوگئے۔ ایک اور بت ہمارے جسمانی ماحول سے متعلق ہو سکتا ہے۔

ہو سکتا کہ ہم اس قدر سکون حاصل کریں کہ ہم مہمان نوازی کے لیے یا برادری کی تعمیر کے لیے اپنے گھروں کو دوسروں کے لیے بند کر دیں ۔

یا ہم اس قدر نفاست پسند ہیں کہ جن لوگوں کے ساتھ ہم اپنے گھر میں رہتے ہیں، اگر مثال کے طور پر، وہ کچن کو صاف کرنے کے آدھے گھنٹے بعد گندا کر دیتے ہیں تو ہم اُن پر غصہ کرتے ہیں۔

شاید بتوں میں سب سے زیادہ نقصان خود مختاری سے تعلق رکھنے والے بُت ہیں۔ جب ہم خُدا سے نظریں ہٹاتے ہیں اور اس کے بجائے ’اپنی تقدیر کو تشکیل دینے‘ کی اپنی کوششوں پر نظر ڈالتے ہیں، تو ہم خُدا کی اس خواہش کو کھو دیتے ہیں کہ اس کے بچے عاجز اور حلیم دلوں کو برقرار رکھیں۔

وہ چاہتا ہے کہ ہم یہ تسلیم کریں کہ وہ ہمارے انگور کے باغوں کو پانی دیتا ہے جب وہ ہم پر محبت کے لازوال گیت گاتا ہے۔


دُعا کا آیکون

دعا : ‘آسمانی باپ، ہم معافی مانگتے ہیں کہ جب ہم تجھ ،یعنی اپنی پہلی محبت سے پھِر جاتے ، اور بت پرستی میں پڑ جاتے ہیں۔  براہِ کرم ہمیں توبہ کرنے اور آزاد ہوکر اپنی طرف لوٹنے کے لیے میں ہماری مدد فرما ۔  آمین۔

  :عملی اقدام

پچھلے ہفتے یا مہینے پر نظر ڈالیں اور خدا سے پوچھیں کہ وہ آپ کو دکھائے کہ کیا آپ بت پرستی میں پڑ گئے ہیں۔  اگر وہ ذہن میں کچھ لاتا ہے تو اس کا اعتراف کریں اور اس سے مدد طلب کریں۔

 :غور طلب حوالاجات

یسعیاہ 45 باب 20 -21  ، یُوناہ 2 باب 9-8 ,

  1. کرنتھیوں 10: 9-1, 1.یوحنا 5: 21-18

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.