منی پُور
لیڈربوزکی تصویراَنسپلیش پر

اَے، مہربان آسمانی باپ، تُونے ہمیں اپنی بے پناہ محبت سے نوازا ہے۔ یہاں تک کہ یقینی تباہی کے باوجود، تُو ہمیں بچانے کے لیے آیا ہے۔ تیرے بچے اُن عجائبات کے گواہ ہیں جو تُو کرتا ہے۔

جب یسوع نے ہمیں دعا کرنا سکھایا، ” اَےہمارے باپ،” تو اُس کا گہرا مطلب تھا۔ کیونکہ تُو ہی ہمارا مُہیاکرنے والا، ہمارا نجات دہندہ اور ہمارا مستقل ساتھی ہے۔ جب دوسرے چھُپ جاتے ہیں ، تو آپ ہمیشہ موجود ہوتے ہیں۔ آپ کے چمکتےنُور کے سامنےموت اور قبر اپنی طاقت کھو دیتے ہیں۔

ہم اپنے زندہ خدا کی آغوش میں سکون تلاش کرتے ہیں، وہ فضل پاتے ہیں ،جس کے ہم مستحق نہیں ہیں، وہ ہم پر اُنڈیلا جاتا ہے۔ ہماری قابلیت یا نیکی کی وجہ سے نہیں، بلکہ صرف اس لیے کہ آپ، ہمارے باپ ہیں،اور اَبد تک اچھے ہیں۔

بظاہر نقصان کے وقت میں، آپ نے ہمیں محفوظ رکھا، اور آپ ہمیں کھو جانے سے بچاتے رہے ہیں۔ وہ قوتیں جو ہمیں تباہ کرنا چاہتی ہیں، آپ اُن کے اثر کو ضائع کر دیتے ہیں۔ اگرچہ دنیا اور اس کی برائیاں ہماری زمینی ملکیت کو چھین سکتی ہیں، لیکن وہ اُس ابدی گھر کو کبھی نہیں چھُو سکتیں جو آپ نے ہمارے لیے تیار کیا ہے — ہمارا گھر آپ خُود ہیں۔

آپ نے ہمیں سب سے بڑا تحفہ دیا ہے – آپ خود، ہمیں اپنی موجودگی کے اندر رہنے کی جگہ کا وعدہ کیا ہے۔ آپ کے وعدےہمارے لئے لنگر کی طرح ہمارے ساتھ ہیں، اِن سے ہمیں ہمت اور امید ملتی ہے۔ کیونکہ آپ سچائی کا ایسامُجسمہ ہیںجواٹل اور ثابت قدم ہے۔ اور ایک وفادار باپ کے طور پر، آپ ہر وعدہ پورا کرتے ہیں۔

شک کے سایہ سے پرے، ہم نے تیری وفاداری کو دیکھا ہے۔ آپ کی محبت ہمارے دلوں سے پریشانی اور غم کو نکال دیتی ہے۔ جب آنسو ہماری رویا پر بادل کی طرح چھا جاتے ہیں اور بے یقینی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے، تو ہمیں آپ میں اُمید ملتی ہے، اور مایوسی ختم ہو جاتی ہے۔

کیونکہ آپ کل اورآج بلکہ ابد تک یکساں ہیں، اور آپ نے ہمیں یقین دلایا ہے، "میں تجھے کبھی نہیں چھوڑوں گا اور نہ ہی تجھ سے دستبردارہوں گا۔”