’’اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔‘‘(آیت 13)

مسیحی پختگی کی بنیاد واضح ہے: یعنی ’’خدا سے ڈرو اور اُس کے احکام پر عمل کرو‘‘۔ یہی وجہ ہے کہ ہم روزانہ کلام پڑھنے کے نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے یسوع کے ساتھ وابستگی کو ممکن بنانے میں خود کو مہو رکھتے ہیں ۔ یہاں تک کہ جس کی کلام پاک ہی ہمیں آگاہی فراہم کرتا ہے۔

لہٰذا! خُدا کے بارے میں مزید جاننے سے ہمیں درست انتخاب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن خدا کو منتخب کرنے میں قیمت یہ ادا کرنی پڑتی ہےکہ ہمیں اکثر اپنی ترجیحات کو اور اپنے مفروضات کو ایک طرف رکھنا پڑتا ہے۔ جن کی وقت آنے پر جانچ کی جا سکتی ہے ۔ خدا کا راستہ ہماری تمام ترجیحات کو چیلنج کرتا ہے اور ہمیں قربانی کے گہرے درد کا سامنا کرنے کی طرف آمادہ کرتا ہے ۔ بعض اوقات ہمیں وفادار رہنے کے لیے شدید جدوجہد کرنے کی ضرورت پڑے گی اور ہماری زندگی مایوسیوں کا سامنا کرے گی۔ اس تمام سے ہمیں دعوت دی جاتی ہے کہ ہر صورت ِحال کا ایمان سے سامنا کرنے کی ضرورت ہے ۔

ایمان پر زیادہ تر لوگ کا یقین نہیں ہوتا ہے شاید اس کی وجہ یہ ہوتی ہےکہ یہ کا ملیت کو نہیں جانتے ہیں ۔ جس وجہ سے وہ بھروسہ پر انحصار نہیں کر پاتے ہیں مگر غور طلب بات یہ ہے کہ خدا کو مالک ماننے کے لئے بھروسہ اہم جز ہے ۔ میرے تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ شک و شبہات کی بنا پر اعتماد میں کمی آتی ہے ۔ اس ساری صورتِ حال کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے خدا پر بھروسہ نہ کرتے ہوئے اپنے موقف کو بدل دیتے ہیں ۔ فیصلہ یہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وجہ نہ جاننے کے باوجود اور نتائج کا فکر نہ کرتے ہوئے میں زندہ خدا کے ساتھ پورے یقین کے ساتھ چلوں گا اور اسی پر بھروسہ رکھوں گا ۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میرے پاس خدا کے ساتھ چلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ اس کے سوا میرا کوئی سہارا نہیں ہے کیونکہ ہر صورت میرا خدا مجھے پیار کرتا ہے ،میری فکرکرتا ہے اور سب سے بڑ ھ کر مجھے قبول کرتا ہے ۔

غور طلب حوالہ جات:   یعقو ب 28:20۔28؛زبور 111:6۔10؛فلپیوں  2:12۔30؛2۔تمتھیس 1:6۔14

عملی کام :  خدا  کو اپنے بھروسہ کا مرکز بناتے ہوئے  اپنا دھیان اسی پر  مرکوز کریں اور خود کو خدا کے  تابع کر دیں۔

  دُعا :  ‘خداوندمیرے بہت سے شکوک و شبہات میں مجھے مدد عطا فرما  کہ میں ایمان کے ذریعے اپنی نگاہیں آپ پر مرکوز  کر  سکوں۔ آمین۔‘‘


پکسابے سے لی گئ بِلڈ وُن جونڈولر شنئر ائف کی تصویر۔

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.