۔کرنتھیوں 13:4۔9 ’’تُم اپنے آپ کو آزماؤ کہ اِیمان پر ہو یا نہیں۔ اپنے آپ کو جانچو۔ کیا تُم اپنی بابت یہ نہیں جانتے کہ یِسُوعؔ مسِیح تُم میں ہے؟ ورنہ تُم نامقبُول ہو‘‘(آیت 5)

زندگی اس طور سے ترتیب دی جاتی ہے کہ خود کے بچاؤ کی حکمت ِعملی وضع ہو سکے کیونکہ ہماری انسانی فطرت ہے کہ ہم ذمہ داریوں کو قبول کرنے سے کتراتے ہیں (پیدائش 3:12) یسوع المسیح کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے غیر منصفانہ الزامات کو قبول کیا جبکہ وہ سب کے سب جھوٹ پر مبنی تھے ( متی 27:12۔14) جو پیش گوئی سات سال پہلے مقدس یسعیاہ کی معرفت کی گئی وہ آج بھی ہمیں دعوت دیتی ہے کہ ہم اپنی پریشانیوں کو دور کرنے کے بارے غور کریں (یسعیاہ 53:1۔9) اس سب کے بارے سوچتے ہوئے احساسِ ذمہ داری محسوس ہوتی ہے جس کی شروعات ایماندارانہ تشخیض سے ہوتی ہے جو بہترین نقطہ آغاز پیش کرتی ہے ۔ مگر ہم ایسا کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ اپنی خامیوں کو چھپاتے اور خوبیوں کو نمایاں کرنے کی دوڑ میں سرگرمِ عمل رہتے ہیں جس کے نتیجہ میں بے ایمانی اور خود فریبی جنم لیتی ہے جو کہ ہماری ارد گرد کے لوگوں کے لئے ٹھوکر کا باعث بنتی ہے ۔یہاں خود اعتمادی کو مسترد کرنے کی تجویز ہرگز پیش نہیں کی جا رہی ہےہاں مگر یہ بات ضرور کی جا رہی ہے کہ ہمیں خود کو کلامِ پاک کے مطابق ڈھلنے کی ضرورت ہے ( امثال 25:6۔7)

غور فرمائے ایک بار جب میں اپنی تمام ناکامیوں کو رضاکارانہ طور پر تسلیم کر لیتا ہوں اور اپنی تمام تر بری عادات ، روشوں اور نااہلی کو ٹوکری میں ڈال دیتا ہوں تو میں خود کو اپنی ہی نگاہوں میں درست محسوس کرنے لگتا ہوں اور اب میں قبول کر سکتا ہوں کہ میں کون ہوں ۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ میں خدا کے کاموں کے لئے خود کو وقف کر سکتا ہوں ۔ درحقیقت اب میں قبول کر چکا ہوں کہ میرے بنانے والے کے بغیر میں غیر معیاری ہوں اس کا مطلب یہ ہے کہ میں خود کو بنانے والے کے سامنے کھول چکا ہوں یہ کرنے کے بعد میں ایمانداروں کے ساتھ چل سکتا ہوں جو مجھے خدا کا فرزند ہونے کے طور پر قبول کرتے ہیں ۔یہ جاننے کے بعد کے میں گنہگار ہوں جسے مدد کی ضرورت ہے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

غور طلب حوالہ جات: امثال 29:18۔27؛2۔تواریخ 7:13۔18؛ متی   23:1۔12؛ فلپیوں 2:1۔11

عملی کام : شرم اور جرم کے جذبات کو اپنے مالک کے سامنے     رکھ دیجئے ۔

  دُعا: اے میرے خالق مجھے توفیق عطا فرما کہ میں اپنے  تمام تر گناہوں کا اقرار  کر سکوں ۔ آمین۔‘‘ (1 ۔جان 1:7)


انسپلیش سے لی گئ ہیلو  میں نِک ہوں کی تصویر۔

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.