‘‘چُنانچہ اُس نے ہم کو بنایِ عالَم سے پیشتر اُس میں چُن لِیا تاکہ ہم اُس کے نزدِیک مُحبّت میں پاک اور بے عَیب ہوں۔ اور اُس نے اپنی مرضی کے نیک اِرادہ کے مُوافِق ہمیں اپنے لِئے پیشتر سے مُقرّر کِیا کہ یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے اُس کے لے پالک بیٹے ہوں۔’’(آیت4۔۵(

خدا ئے بزرگ و برتر کی فطرت یعنی مزاج ، کردار اور مقصد کو سمجھتے ہوئے حائل تمام مشکلات پر غوروخوض کرنا ،انہیں تسلیم کرنااور اس کے وعدہ پر یقین کرنا کہ اس نے ہمیں آرام کے لئے مقرر کیا بہت خوبصورت معلوم ہوتا ہے زندگی میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کے لئے بہت کچھ تیا ر کیا جاتا ہے جن کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا ہے یہ بات ہماری زندگی میں مشکلات برپا کرتے ہوئے ہماری خود اعتمادی کو متاثر کر سکتی ہے ۔

یہاں تک کہ ہمارے روح القدس کے پھلوں کی درجہ بندی کرنےکو بھی متاثر کرتی ہے جس میں نبوت کو تعلیم کی خدمت اور حوصلہ افزائی سے زیادہ عبور حاصل ہے۔ مقدس پولوس رسول ان پھلوں کی کوئی درجہ بندی متعارف نہیں کرواتے ہیں جبکہ ہم اپنے گرجا گھروں میں یہ بہت شوق سے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔جو کہ بعض حالتوں میں جھگڑے کا سبب بنتا ہے۔(رومیوں 12: 6۔8)

یہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ میں صبح کے پہروں تک اپنی تمام برکات کے حصول کے لئے خدا باپ کی محبت کے لئے جو میرے لئے ہے شکر ادا کرتا ہوں ۔ہمارے لئے دعاکا کوئی طریقہ تجویز نہیں کیا گیا مگر کیا خوب ہو گا کہ ہم یسوع المسیح کے شاگردوں کی طرح اس کے ساتھ منسلک رہیں۔

یہ تھوڑا حیران کُن ہے تو بھی جیسے ہی ہم اپنی خوشحالی کے لئے خدا کی موجودگی کو اپنے ساتھ محسوس کرتے ہیں تو خدا کی محبت سے آشنا ہونے کی سعادت نصیب ہوتی ہے یقیناً یہ لطف اندوز مراحل ہوتے ہیں ۔

غور طلب حوالہ جات: زبور 27:4۔6؛یرمیاہ 31: 3۔9؛لوقا 15: 17۔24؛فلپیوں 4:4۔9

عملی کام : کیا آپ خدا کی محبت سے لطف اندوز ہونے  کےلئے اس کی حضوری میں بیٹھ سکتے ہیں ؟

دُعا :ا ے خدا میرے لئے تیری نہ ختم ہونے والی محبت کا شکریہ!آمین


اَنسپلیش سے لی گئی جیمی سٹریٹ کی تصویر ۔

Micha Jazz is Director of Resources at Waverley Abbey, UK.