یہ وقت ہے کہ بھلائی کے ذریعہ سے خداوند کوتلاش کریں اور خداوند کے جلال میں مضبوط ہو تے جائیں۔

یہ وقت ہے کہ ہم خداوند کو تلاش کریں اور خداوند اور اس کے کلام کے ساتھ اپنی محبت اور تعلق کو تازہ دم کیا جائے ۔ہمیں کورونا وائرس کی خبروں پر دھیان دینے کی بجائے خداوند کے کلام کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے خاندان کے لوگوں اور کلیسیا یعنی مسیح کے بدن کے قریب آئیں۔ تاکہ ہم جان سکیں کہ ہم میسح میں ایک ہی بڑا خاندان ہیں۔

۔۔۔ایسے وقت میں بہت سے لوگوں کا پریشانی، خوف اور مایوسی میں زندگی گزارنا ایک فطری عمل ہے۔اس سے اچھا وقت کبھی بھی نہیں ہوگا کہ ہم مسیح کی محبت میں اُن لوگوں کے ساتھ بھلائی کے کام کریں جن کا ہمارے ساتھ معاشرتی، نسلی اور مذہبی کوئی تعلق نہ ہو۔ ان سب باتوں سے قطع نظر ان سے محبت کا اظہار کریں۔ ایسا محض غریبوں، مسکینوں اور بوڑھوں کے ساتھ ہی کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ محبت اور امید کی خوشخبری کے ذریعہ خوف اور مایوسی میں زندگی گزارنے والوں کے ساتھ بھی۔

۔۔۔خدا واقعی بھلا اور مہربان ہے! آئیے اس امید کی خوشخبری کو پیار کرنے ، خدمت کرنے اور بانٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عقیدت اور جذبے کے ساتھ اپنے آپ کو مُلبوس کریں کیونکہ زندگی مختصر ہے اور وقت قیمتی ہے۔ خداوند کے فضل سے میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم سب خدا کے جلال کے لئے مضبوط ہوں گے اور خدا کی بادشاہت میں ہم بڑی وسعت کا باعث بنیں گے۔


ڈاٹو ڈاکٹر ڈینیئل ہو۔ بانی وسینئر پادری ، دامانسارا یوٹاما میتھوڈسٹ چرچ ، ملائشیا میں ہے۔