جو محبت نہیں رکھتاوہ خدا کو نہیں جانتا کیونکہ خدا محبت ہے(۱۔یوحنا۸:۴)۔

گال میں مسیحیوں پر ایذا رسانی کے ایک بڑے واقعے کے دوران ، ویٹیئس ایپیگیتس نامی ایک نوجوان آگے بڑھا اور اس مشتعل گروہ سے بات کرنے لگا جو حکام کے سامنے مسیحیوں کو مار پیٹ اور بدتمیزی کے لئے لائے تھے ۔

گورنر نے اس کی درخواست کو مسترد کردیا اور محض پوچھا کہ ’’کیا آپ مسیحی ہیں؟‘‘ ویٹیئس نے جواب دیا کہ جی ہاں اور اسی وقت اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس کے بعد دوسروں کو بھی شہید کردیا گیا۔

حال ہی میں لیونس اور ویانا کے گرجا گھروں نے ایشیا کوچک میں اپنے ہم منصبوں کو ایک خط لکھا اور اس میں ویٹیئس کے بارے میں لکھا کہ ’’اُسے مسیحیوں کو تسلی دینے والا کہا جاتا تھا لیکن درحقیقت دنیا کو تسلی دینے والا اُس کے اندر تھا۔ جس کا ثبوت اس نے محبت کے ذریعہ یہ دیا کہ مسیح کے سچے شاگرد کی حیثیت سے اپنے بھائیوں کے دفاع کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی۔

اس خط میں وہاں پر ایمانداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شدت ، قوموں کے غصے اور مسیح پر اپنی جان قربان کر دینے والوں کے دکھوں کو بیان کیا گیا ہے جو مسیح کےپاس جانے کی جلدی میں انہوں نے سب کچھ برداشت کیاتاکہ ثابت کر سکیں کہ موجودہ دور کے ان دکھوں کا اس جلال کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا جو ہم میں ظاہر ہوگا ۔

خدا آگ کی مانند دل اور اس کے اندرونی حصوں کو گرما دیتا ہے اور اسی طرح اگر ہم اپنے دلوں میں سردمہری محسوس کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ سب شیطان کی طرف سے ہے کیونکہ شیطان سردمہر ہے۔ آئیں ہم خداوند سے دعا کریں اور وہ آکر ہمارے دلوں کو نہ صرف اس کے لئے بلکہ ہمارے پڑوسی کے لئے بھی محبت سے گرمادے گا۔

سینٹ سیرافیم آف سروو (۱۷۵۹ء۔۱۸۳۳ء)

ڈاکٹر پیٹرک سکھ دیو برنباس فنڈ کے بین الاقوامی ڈائریکٹر ہیں ۔آکسفورڈ سنٹر برائے مذہب اور عوامی زندگی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔

Dr Patrick Sookhdeo is the International Director of Barnabas Fund and the Executive Director of the Oxford Centre for Religion and Public Life.